Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج:دو روزہ مندی کے بعدتیزی ،23ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی   (بزنس رپورٹر )  سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں 100انڈیکس 137پوائنٹس کے اضافے سے 40144پوائنٹس پر بند ہوا ،70فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث سرمایہ کاروں کو 23ارب سے زائد کا منافع ہوا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت19.76فیصد کم رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100ا نڈیکس 40183پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی پیر اور منگل کی طرح ملک میں سیاسی عدم استحکام اور آئندہ ہفتے ایف اے ٹی ایف کے ہونیو الے اجلاس کے حوالے سے مختلف خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کر دیے جس کے سبب مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور 100انڈیکس 40ہزار کی حد سے گرتے ہوئے 39840پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں مندی کے نتیجے میں سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کے باعث ریکوری آنے سے تیزی رجحان غالب آگیا۔کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 30ا نڈیکس 26پوائنٹس کے اضافے سے 16943 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 101 پوائنٹس کے اضافے سے 28473پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر408کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 286کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 108میں کمی اور14میں استحکام رہا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر 74کھرب 93ارب روپے ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.