Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسرائیل سے عرب ملکوں کے معاہدوں کی کامیابی پر سعودی تعاون کے شکرگزار :امریکا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن :  واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سے ان کے سعودی ہم منصب نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پومپیو نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم اور اس کیساتھ معمول کے سفارتی روابط قائم کرنے پر غور کرے ۔ ابراہام معاہدہ (عرب امارات اور اسرائیل میں تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ)کی کامیابی میں تعاون پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب فلسطینی رہنماؤں یا فلسطینی اتھارٹی کو قائل کرے گا کہ وہ اسرائیل کیساتھ مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خطے میں تبدیلی کا عکاس ہے جس میں ایرانی اثرورسوخ سے نمٹنے اور خوشحالی کیلئے علاقائی تعاون کی ضرورت کو درست طور پر محسوس کیا گیا۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پومپیو نے کہا کہاسرائیل سے خلیجی ممالک کے معاہدوں کی کامیابی پر سعودی تعاون کے شکرگزار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.