لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار نے ڈیجیٹل نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو آئٹم سانگز یا نیم عریاں شوز میں سکرین پر تضحیک آموز طریقے سے دکھانا آرٹ نہیں اور نہ ہی اسے سیکولرازم کہتے ہیں۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ سکرین پر خواتین کو بولڈ اور نیم عریاں انداز میں دکھانا ان کی تذلیل ہے اور اسے کسی طرح آرٹ نہیں کہا جا سکتا ۔حمزہ نے پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی پر بھی بات کی اور شرارتی انداز میں کہا کہ مذکورہ ڈرامہ آئٹم سانگ کے بغیر مقبول ہوا۔
مشرق مزید