Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومتی اخراجات کو کنٹرول کیا، بجلی، گیس پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا: حفیظ شیخ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا سے پہلے ہماری کارکردگی کو دنیا نے سراہا، حکومتی اخراجات کو کنٹرول کیا، بجلی، گیس پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے تاجر تنظیموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا لوگ کہتے ہیں کہ ماضی کی بات نہ کریں، ماضی کی پالیسی کی وجہ سے معیشت کو فائدہ نہیں ہوا، ماضی کی پالیسی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، 5 ہزار ارب روپے قرض کی صورت میں واپس کرنے تھے، ماضی میں ڈالر کو جان بوجھ کر سستا رکھا گیا، گزشتہ 5 سال میں ڈالر کی قدر بڑھنے کی رفتار صفر سے بھی کم تھی، ماضی میں برآمدات کو بڑھانے کیلئے توجہ نہیں دی گئی۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا درآمدات کے اضافے سے ہماری انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچا، اس صورتحال سے نکلنے کیلئے مشکل فیصلے کیے گئے، معیشت کو بہتر کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے، ایسی پالیسی بنانا ہے جس سے بزنس مین کو برآمدات میں آسانی ہو، حکومت کا کام اچھی پالیسی بنا کر نجی شعبے کو آگے لانا ہے، برآمدات پر تمام ٹیکسز ختم اور ریفنڈ کے نظام کو بہتر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.