Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بنکاک میں جمہوریت کے حق میں مظاہروں کے بعد ایمرجنسی نافد، سیاسی کارکن گرفتار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بنکاک:   بنکاک میں جمہوریت کے حق میں مظاہروں کے بعد تھائی وزیراعظم نے ایمرجنسی نافد کر دی۔ احتجاج کرنے پر کئی سیاسی کارکن گرفتار کر لیے گئے۔

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے، امن و امان قائم رکھنے کے لیے یہ اقدامات ضروری تھے۔ مظاہرین نے تھائی بادشاہ کے اختیارات کم کرنے اور وزیراعظم   اوچا  کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

گذشتہ روز ایمرجنسی کے نفاذ کی وجہ مظاہرین کی جانب سے شاہی قافلے کو روکنا بنا۔ مظاہرین نے ملکہ کے قافلے کو روک کر 3 انگلیوں والی سلیوٹ کیا تھا جو ملک میں احتجاج کی علامت بن گیا ہے۔

ایمرجنسی کے تحت اعلان کردہ 4 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ الیکٹرانک میڈیا پر ایسا مواد نشر کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے جس میں عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہو یا معلومات کو اس طرح مسخ کیا جائے کہ قومی سلامتی کو خطرات درپیش ہوں اور امن و امان کی صورتحال کے متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.