Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی، معاہدہ طے پاگیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوجرانوالہ:   پی ڈی ایم کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی، انتظامیہ کے ساتھ طویل نشست میں 28 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔ جناح اسٹیڈیم پی ڈی ایم انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جلسے کے دوران کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے، بغیر ماسک اور سینیٹائزر کوئی کارکن جلسے میں داخل نہیں ہو سکتا۔

معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.