Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سیلاب کے پیشِ نظر 20 ارب روپے کے زرعی قرضے ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کا اصولی فیصلہ

0

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے فصلوں کو بڑے پیمانے پر تباہ کرنے والے بدترین سیلاب کے پیش نظر زراعت کے شعبے سے وابستہ 57 ہزار سے زائد خاندانوں کی مدد کے لیے 20 ارب روپے تک کے زرعی قرضوں کو ایک سال کے لیے مؤخر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

صدر زرعی ترقیاتی بینک محمد شہباز جمیل نے کہا کہ بینک نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ تقریباً 4 ارب روپے کے اس سود کی فنڈنگ کے لیے کوئی راستہ تلاش کرے جو ان کسانوں پر اس مدت کے دوران واجب الادا ہو جائے گا جن کی فصلیں ڈوب چکی ہیں یا مکمل تباہ ہو چکی ہیں۔

یہ فیصلہ قرض میں ریلیف کا سبب بن سکتا ہے جسے حکومت ملک بھر کے کسانوں کو فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری پر منحصر ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.