Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سونے کی عالمی قیمت میں کمی، ملکی سطح پر نرخ بڑھ گئے

0

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1686 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار 850 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ  33 ہزار 616 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.