Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انیل کپور پر جوان رہنے کے لیے سانپ کا خون پینے کا الزام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار انیل کپور پر جوان رہنے کے لیے سانپ کا خون پینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اداکار ارباز خان نے اپنے شو ’پنچ‘ میں انیل کپور کو مدعو کیا جہاں انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیے۔ ارباز خان نے انیل کپور کو لوگوں کی رائے سے آگاہ کیا جن کا کہنا تھا کہ انیل کپور خود کو جوان رکھنے کے لیے پلاسٹک سرجری کرواتے ہیں اور سانپ کا خون پیتے ہیں۔

لوگوں کی رائے سننے کے بعد اداکار نے قہقہہ لگاتے ہوئے ازراہ مذاق میزبان سے پوچھا کہ یہ حقیقت ہے یا لوگوں کو آپ نے پیسے دے رکھے ہیں؟ ارباز خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ عام لوگ ہیں، میں نے کسی کو پیسے نہیں دیے۔

اداکار انیل کپور نے سیکڑوں بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی عمر 64 سال ہے اس کے باوجود وہ جوان دکھتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.