Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان شہید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔ فورسز کی جانب سے مزید دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پرغم کا اظہار کرتے ہوئے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.