Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قائم علی شاہ کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ، نیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں نیب پراسیکیوٹرعبید اللہ ابڑو نے تحریری جواب جمع کروایا ہے کہ سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلی سید قائم علی شاہ کے خلاف شہداد پور میں زمین کی الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے اور ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لیے مزید انکوائری جاری ہے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سکھرعبید اللہ ابڑو پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ اگر قائم علی شاہ کی انکوائری میں ضرورت نہیں تو پھر کیس نمٹا دیتے ہیں۔ نیب نے قائم علی شاہ کو گرفتار نہیں کرنا تو پھر سندھ ہائیکورٹ میں کیس چلانے کی ضرورت نہیں، جب حتمی ریفرنس دائر ہوجائے توملزم خود ٹرائل کورٹ میں پیش ہوجائے گا۔عدالت کو نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس دائر کرنے کے لیے معاملہ نیب ہیڈ کوارٹر کو ارسال کیا تھا تاہم ہیڈ کوارٹر نے کچھ اعتراضات لگا دیئے تھے اس لیے تاخیر ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ میں نیب پراسیکیوٹرعبید اللہ ابڑو نے تحریری جواب جمع کروایا کہ قائم علی شاہ کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ اگر قائم علی شاہ کی اس کیس کی انکوائری میں ضرورت نہیں تو پھر کیس نمٹا دیتے ہیں۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت نمٹاتے ہوئے نیب کا تحریری جواب ریکارڈ کا حصہ بنالیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.