Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزارت سائنس کا ای ووٹنگ مشین کا سورس کوڈ الیکشن کمیشن کو دینے سے انکار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وزارت سائنس کی ٹیکنیکل ٹیم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے سورس کوڈ الیکشن کمیشن کو دینے سے انکار کردیا ہے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ٹیکنیکل ٹیم نے الیکشن کمیشن کومشین کا سورس کوڈ دینےسےانکار کرتے ہوئے موقف اپنا ہے کہ سکیمٹک ڈیزائن فوری طور پر نہیں دیا جاسکتا ہے ۔ سکیمٹک ڈیزائن اور سورس کوڈ چوری ہونے کا خطرات موجود ہیں ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کچھ تکنیکی معلومات کمپنیوں سے معاہدے کے بعد سورس کوڈ دیں گے تاہم ٹیکنیکل ٹیم نے مشین کے ہادڑ ویئر اور سافٹ ویئر کی تفصیلات ،ڈیٹا اسٹوریج اور ٹرانسمیشن کی معلومات،ای سی پی کو فراہم کر دیں ہیں جبکہ بیٹری اور سیکورٹی نظام سے متعلق   تفصیلات بھی جمع کرا دیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.