Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہم پر کسی کا احسان نہیں کہ ہمیں ہندوستان سے آزادی دلائی ، نواب رئیسانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قلات اسٹیٹ سے متعلق معاہدہ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ گواہ ہے ہم پہ کسی کا احسان نہیں کہ ہمیں ہندوستان سے آزادی دلائی،بلکہ ہماری ریاست آزاد تھی ہم بلوچوں نے بڑی قربانی دی اور محمد علی جناح کے ساتھ معاہدہ کیا جس کو نفاذ نہ کرنا بہت بڑی خیانت سمجھتے ہیں انہوں نے صدر پاکستان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ کہا کہ انکل عارف علوی فرماتے ہیں عمران خان کے سیاسی تدبر کے لئے عمران خان کی شاگردی اختیار کرنی چاھئے ہماری تجویز ہے عمران خان کو تدبر اسکول کا ہیڈ ماسٹر بنائیں اور عارف علوی پاکستان کی صدارت چھوڑ کر تدبر اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن کا صدر بنیں ہمیں بہت خوشی ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.