Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شمالی کوریا نے سمندر میں 2 بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے، جنوبی کوریا اور جاپان کو تشویش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیئول  : جنوبی کوریا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال کوریا نے سمندر میں 2 بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے، جاپان نے اسے اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کا امن اور سلامتی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

شمالی کوریا نے مشرقی بحیرہ میں دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ جاپان نے بھی داغے گئے میزائل کی تصدیق کی ہے۔ جاپان کے وزیراعظم نے میزائل لانچ کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کا امن اور سلامتی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

چند روز پہلے بھی شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا جو کہ جاپان کے بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.