Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے : بلاول بھٹو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے، آئین پر من و عن عملدرآمد اور پارلیمان کے احترام کو مقدم رکھے بغیر ملک میں ایک نہیں بلکہ دو پاکستان چلتے رہیں گے۔

چیٸرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان جیسے ایک کثیرالثقافتی معاشرے میں وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظامِ حکومت ہے، جمہوری نظام ہی ملک میں شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اور متوازن معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا سکتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے لئے طویل و تاریخی جدوجہد کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.