Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت بلوچستان میں کوئی اختلاف نہیں، ضیاء اللہ لانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان میں کوئی اختلاف نہیں البتہ دوستوں کے اختلافات موجود ہیں وہ شخصیات تک محدود ہیں پنجگور میں امن وامان کامسئلہ ہے جس کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو روزگارسمیت تمام بنیادی ضروریات فراہم کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میرضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ موجودہ حکومت تین سے چار سال سے برسراقتدار ہے میں واضح کرتاچلو کہ حکومتوں میں وقتاََ فوقتاََ اختلافات ہوتے رہے ہیں تاہم کبھی غلط فہمیوں کی وجہ سے وہ اختلافات بڑھ جاتے ہیں تاہم بحیثیت بلوچستان عوامی پارٹی کے ممبر ورکن صوبائی اسمبلی میں نے اختلاف یا کوئی ایسا چیز محسوس نہیں کیاہے تاہم دوستوں کے درمیان اختلافات موجود ہیں لیکن وہ غلط فہمیاں شخصیات کی حد تک ہے وہ شخصیات بلوچستان عوامی پارٹی میں بڑی اہمیت رکھتے ہیں لیکن پھر وہی شخصیات پارٹی مفادات کے سامنے اپنی اختلافات ختم کرتے ہیں اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوتو آپ کو بلوچستان عوامی پارٹی ایک پلیٹ فارم پر ملے گی انہوں نے کہاکہ پنجگور کے حوالے سے اسد بلوچ پہلے بھی بات کرچکے ہیں امن وامان کے حوالے سے ان کے تحفظات ہیں،آئی جی پولیس کی جانب سے بارہا انہیں یقین دہانی کرائی ہے تاہم پنجگور میں امن وامان کی صورتحال کو وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلافات سے نہیں جوڑا جاسکتا اسد بلوچ کا وزیراعلیٰ سے اختلاف ہے اور نہ ہی حکومت بلوچستان سے کوئی اختلاف ہے انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر آئے ہیں اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ہم عوام کو سہولیات فراہم کرے،روزگار فراہم کرے تاہم بعض مسائل سامنے آتے ہیں ایران بارڈر کامعاملہ وفاقی حکومت ہے بارہا وفاقی حکومت سے اس بابت بات چیت کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف ملے اس معاملے پر بیٹھ کر حل نکالیں گے ریاست کی ذمہ داری اور لوگوں کے روزگار کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.