Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 168 روپے 90 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔

مالیاتی اور تجزیاتی اعداد و شمار کے ویب پورٹل ‘میٹس گلوبل’ پر 11 بج کر 39 منٹ پر پوسٹ ہونے والی اپڈیٹ کے مطابق منگل کے روز روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 80 پیسے کم ہوئی۔

گزشتہ روز ڈالر 168 روپے 9 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا جو اپڈیٹ کے مطابق 11 بج کر 41 منٹ پر 168 روپے 90 پیسے پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں 80 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر کی قدر 168 روپے 90 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر 70 پیسے کے اضافے کے بعد 169 روپے 70 پیسے ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.