Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کے سرمائی علاقوں میں8 جبکہ گرم علاقوں میں6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کو ئٹہ(آئی این پی)عالمی وبا ءکورونا کے با عث بلو چستان کے سر ما ئی علا قوں میں8 جبکہ گرم علا قوں میں6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے پہلے مرحلے میں جما عت جما عت نہم ، دہم جبکہ کا لجز اور جا معات میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کر دیا گیاتا ہم پہلے دن طلبا ءو طا لبا ت کی تعداد کم رہی ۔تما م تعلیمی اداروں میں کو رونا سے بچا ﺅ کے لئے ایس او پیز پر عمل در آمد اور جراثیم کش اسپرے کا عمل بھی دوہرایا گیا ۔اسکو لوں ، کالجز اور جا معات میںبغیر ما سک کے طلبا ءو طا لبا ت اور اساتذہ و دیگر نا ن ٹیچنگ اسٹاف کے داخلے پر پا بندی رہی ۔تفصیلات کے مطابق صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ سمیت صو بے کے سر ما ئی اضلا ع ،مستونگ، قلات،خضدار،زیا رت ، پشین ،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ، ہر نا ئی ،ژوب سمیت دیگر اضلا ع میں 8ما ہ بعد جبکہ گرم علا قوں جن میں نصیر آباد ، جعفر آ باد ، سبی و دیگر شامل ہیں میں 6ما ہ بعد تعلیمی اداروں کو حکومتی فیصلے کے بعد کھول دیا گیا ۔حکومتی فیصلے کے نتیجے میںسر ما ئی اور گرم علا قوں میں اس وقت تعلیمی سر گر میاں معطل کی گئی تھی جب کو رونا وائرس کے کیسز ملک کے دیگر صو بوں کی طرح بلو چستان میں بھی رپورٹ ہو نا شروع ہو گئے تھے ۔حکومت اور محکمہ تعلیم بلو چستان نے کو رونا وائرس سے پیشگی بچا ﺅ کی خاطر تعلیمی اداروں کو بند کر نے کا فیصلہ کیا تھا بلکہ آن لا ئن کلا سز بھی شروع کر دی گئی تھی تا ہم دور دراز اضلا ع میںاور انٹر نیٹ کی سہولیات کی کمی کے باعث طلبا ءو طالبا ت کو درپیش مشکلا ت کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھی بلکہ مختلف طلبا ءتنظیموں کی جا نب سے اس با بت احتجا ج کیا گیا اور بلو چستان ہا ئی کورٹ سے بھی رجوع کیا گیا۔ مر کزی اور صو با ئی وزارت تعلیم نے رواں مہنے کی 7تاریخ کو ملک بھر میں کو رونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے میں منگل کے روز 15ستمبر کواسکو لوں کے ہا ئی سیکشنز ، کا لجز ، اور جا معات میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔اس سے قبل تما م تعلیمی اداروں کو سمارٹ سلیبس کی فرا ہمی ایس او پیز و دیگر سے متعلق احکاما ت اور ہدا یا ت جا ری کی گئی تھی ۔جس کے تحت نا صرف تما م تعلیمی اداروں میں جراثیم کش اسپرے کئے گئے بلکہ طلبا ءو طا لبا ت کے لئے مناسب فاصلہ رکھنے ، ماسک پہننے ،وقفے وقفے سے ہا تھ صا بن سے دھونے کا بھی اہتما م کیا گیا ۔منگل کو تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تا ہم پہلے دن طلبا ءو طلبا ت کی حاضری کم رہی ، اسکولوں میں طلبا ءو طالبا ت کو ما سک کی فرا ہمی کی گئی بلکہ ہا تھ دھو نے کے لئے صابن کی سہولت ،داخلے کے وقت طلبا ءو طالبات کی ٹمپریچر کر نے کا سلسلہ بھی جا ری رہا ۔حکومتی اعلان کے مطابق مڈل کلاسز میں درس و تدریس کا سلسلہ 23ستمبر جبکہ پرا ئمری میں 30ستمبر تک شروع کر دیا جا ئے گا اس کے علا وہ جن تعلیمی اداروں میں تعداد زیا دہ ہیں وہاں شفٹ وائز کلاسز کا پروگرام بنا یا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.