Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کو ئٹہ :ائیر پورٹ روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی: 40ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آئی این پی)کو ئٹہ کے علا قے ائیر پورٹ روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی میںٹرک سے40ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدلیا گیا ۔کسٹم انٹی لیجنس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے علا قے ائیر پورٹ روڈ پر خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کا رروائی عمل میں لا ئی گئی جس میںپنجگور سے آنے والے ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے40ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا ایرانی ڈیزل کوئٹہ سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔برآمد کیے گئے ایرانی ڈیزل کی مالیت 60لاکھ روپے ہے،دریں اثنا ءڈائریکٹر کسٹم انٹیلی نے کا میاب کا رروائی کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھرپور کاروائیاں کر رہا ہے،سمگلرز کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.