Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ میں کمسن بچے کو قتل کرنیوالی گھریلو ملازمہ گرفتار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے دارالحکومت میں 4 سالہ بچے کو چوری کے بعد قتل کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں پولیس نے 4 سالہ بچے سعد شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازمہ کو عدالت میں پیش کردیا، سمنگلی روڈ پر گھر میں ملازمہ نے چوری کے دوران مبینہ طور پر بچے کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ متعلقہ پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے ملازمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملازمہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملازمہ کو گزشتہ روز بچے سعد شاہ کے قتل کے کیس میں نامزد کیا گیا تھا جسے پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازمہ نے چوری کی، بچہ کہیں اسے پہچان نہ جائے اس ڈر سے مبینہ طور پر چار سالہ بچے کو گلا گھونٹ کر اور پانی کے ٹب میں ڈال کر قتل کرکے فرار ہوگئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.