Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی، موسی خیل میں 7افراد جاں بحق

0

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی، موسی خیل میں مکانات گرنے سے7افراد جاں بحق سیلابی ریلے کے باعث درجنوں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے،کوہلو میں متعدد ندیوں میں طغیانی آنے سے کئی سڑکیں زیر آب آگئیں، درجنوں دیہات کا ضلعی ہیڈ کوارٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ تحصیل درگ میں 2ڈیم ٹوٹنے سے 100سے زائد مکانات تباہ ہوگئے، ڈپٹی کمشنر کے مطابق لورالائی سے امدادی ٹیمیں تحصیل درگ پہنچنا شروع ہوگئی ہیں، درگ میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا ہے اور 5ہزار سے زائد مویشی بھی بہہ گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں مون سون کا طاقت ور سسٹم موجود ہے، شمال مشرقی بلوچستان میں دوپہرکے بعد سے موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.