Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قلات، 2نوجوان لڑکیوں کا قتل جرگہ نے 2کروڑ روپے جرمانہ کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات  :  قلات میں 2013 میں دو نوجوان لڑکیوں کے بہیمانہ قتل کے لیئے قبائلی جرگہ کا انعقاد کیاگیا ان دونوں لڑکیوں سے تین لڑکوں نے موبائل فون پر دوستی کرنے کے بعد انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے ان کی لاشیں ویرانے میں پھینک دیں تھیں واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے پولیس صرف ایک ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی جوکہ 2013 سے تا حال مفرور تھے گزشتہ روز قبائلی جرگہ کے اصرارار پرلواحقین نے دو کروڑ روپے کے عیوض معصوم لڑکیوں کا خون معاف کر دیا تا ہم جرگہ کے اصرار پر دو کروڑ روپے سے ساٹھ لاکھ روپے معاف بھی کر دیا گیا 2013 سے دھوار قبیلہ اور لانگو و بنگلزئی قبائل کے مابین خونی مسئلہ چلا آرہا تھا، کئی مرتبہ فریقین کی طرف سے دھوار قبیلہ کو بلوچی میڑھ بھی کیا گیا تھا جسے عزت دے کر گزشتہ روز چیف آف دھوار سردار شکیل احمد دھوار کی سربرہاہی میں ان کے رہائش گاہ دھوار ہاؤس قلات میں اس دیرینہ خونی معاملہ کے تصفیہ کیلئے قلات مستونگ منگوچر کے سرداران معززین معتبرین علماء کرام اور احمد زئی قلات خاندان کے معززین نے شرکت کی۔ ان میں آغا لال جان احمد زئی،آغا قلندر احمد زئی، نوابزادہ میر نوروز خان ذہری، سردار غلام حسین عمرانی، سردار اسد اللہ شاہوانی، سردار عبدالقدوس ساسولی، مفتی عطاالرحمن شاہ، مفتی طیب احمد حیدری، مفتی احمد شاہ، مفتی محمد ادریس لانگو، میر حسین بخش بنگلزئی، ملک عبدالمجید بنگلزئی، ملک عبدالصمد بنگلزئی، ٹکری محمد امین محمد شہی، حاجی میر محمد اسماعیل محمد شہی، ارباب میر احمد دھوار، رئیس عزیز دھوار، رئیس رزاق دھوار، ملک عبدلناصر دھوار، ملک محمد یوسف مغل دھوار، ایپکا کے بلوچستان صدر داد محمد بلوچ، کیپٹن خدابخش دھوار، خدا رحیم مغل دھوار، ہندو پنچائت کے دیوان پری چند اور مستونگ کے سردار احمد نواز علی زئی، ارباب محمد افضل دھوار، ملک نوراحمد یوسف زئی دھوار، رئیس غلام حیدر دھوار، ماما عبدالصمد دھور، ماما غلام علی دھوار، عبدلقدوس دھوار، رئیس عبدلودؤد دھوار، ملک ظاہر شمیم دھوار، ماسٹر عطاللہ دھوار، ڈاکٹر بشیر احمد دھوار، اور منگچر کے معتبرین سردارزادہ حاجی نور احمد لانگو، ٹکری شفقت اللہ، لانگو، میر دانش لانگو، میر منظور حسین لانگو، ٹکری عطا محمد لانگو، کلیم اللہ لانگو، میر عبداللہ جان لانگو، سید اشرف شاہ، میر عبدلکریم لانگو، میر فضل اللہ لانگو، میر عبدلحق لانگو، اور دیگر سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس جرگہ میں ہونے والے فیصلہ میں اس سنگین خونی جرم کی بڑی سختی سے مزمت کی گئی اور بتایا گیا کے اس جرم کے سزا میں ملزم کو جس قدرر سزا دی جائے وہ بہت کم ہے مگر ہمارے بلوچی رسم رواج ہے کہ ہم مل بیٹھ کر ایسے سنگین معاملات کا فیصلہ باہم صلاح و مشورہ حل کرتے ہیں تاکہ آئندہ خون خرابہ نہ ہو آخر میں ملزمان جعفر خان لانگو آفتاب احمد لانگو اور حسد اللہ بنگلزئی کو منجملہ دو کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا تاکہ آئندہ علاقہ میں اس طرح کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو معتبرین و معززین نے فیصلہ کو اجلاس میں پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد سردار شکیل احمد دھوار نے تمام مہمانوں شکریہ ادا کیا اور مفتی طیب احمد نے دعا کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.