Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

2020-21 :بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں14.57فیصد اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  مالی سال 2020-21کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.57فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ٹیکسٹائل اور اسٹیل مصنوعات سمیت 10بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ یکم جولائی 2020سے 30 مئی 2021 تک ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 15.64 فیصد، آٹوموبا ئل انڈسٹری کی پیداوار میں 47.81 فیصد، فوڈ بیوریجز اور تمباکو انڈسٹری کی پیداوار میں 11.71 فیصد، کیمیکل انڈسٹری کی پیداوار میں 18.78 فیصد، فولادی سازی کی پیداوار میں 14.14 فیصد اور فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔ الیکٹرانکس مصنوعات کی پیداوار میں 5.76فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 29فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.