Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان ،سونا50روپے مہنگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا ،ادھر فی تولہ سونا 50روپے مہنگا ہوگیا ۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر30پیسے کی کمی سے 159.15 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی سے 159.50روپے کا ہوگیا۔ یورو کی قدر میں ایک روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے یورو 187روپے جبکہ 70 پیسے کی کمی سے پاؤنڈ 219.50روپے پر آگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 1817 ڈالرفی اونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 50روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار900 اور دس گرام 43روپے کے اضافے سے 93 ہزار 364 روپے کا ہوگیا ،چاندی کی فی تولہ قیمت 1440روپے پر مستحکم رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.