Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج : مندی،55فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس کی ہی سطح پر بند ہوا جبکہ30انڈیکس اور آل شیئرز انڈیکس گھٹ گیا ،کاروباری مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 12ارب روپے ڈوب گئے جبکہ55.86فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا اورانڈیکس 47596پوائنٹس پر جا پہنچا ،تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 47400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 10.94پوائنٹس کے اضافے سے 47491پوائنٹس پر بند ہوا،تاہم 32پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19077پوائنٹس سے گھٹ کر 19045پوائنٹس پرآگیا ، اسی طرح آل شیئرز انڈیکس 32434 پوائنٹس سے گھٹ کر 32384پوائنٹس بند ہوا ،مجموعی سرمایہ گھٹ کر83ارب 54کروڑ روپے ہو گیا ، بدھ کو 16ارب روپے مالیت کے 50کروڑ82لاکھ 83ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.