Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت کابل انتظامیہ کو اسلحہ دینا بندکرے ، غیر جانبداری ثابت کرے : طالبان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دوحہ :   افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاہے کہ بھارت افغان حکومت کو اسلحہ دینا بند کرے ،پہلے اپنی غیر جانبداری دکھائے پھر اس سے بات کرسکتے ہیں۔امریکی جریدے کو انٹرویو میں سہیل شاہین نے کہاکہ بھارت کابل انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہے ،وہ ہمارے ساتھ نہیں ہے ، اگر بھارت طالبان سے بات کرنا چاہتاہے تو پہلے اپنی غیر جانبداری ثابت کرے ،اگر وہ اسی پالیسی پر ہی کاربند رہتا ہے تو طالبان کے بڑھتے اثررسوخ سے نئی دہلی کو پریشان ہوناچاہیے ۔بھارت افغان حکومت کو اسلحہ دے رہاہے جس پر ہمیں تشویش ہے ،ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ انڈیا طالبان کو اسلحہ اور ڈرون فراہم کررہاہے ۔امریکی جریدے کے مطابق بھارت کی طالبان سے بات کرنے کی کوششیں اب تک سودمند ثابت نہیں ہوئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.