Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انٹر سٹی ٹورنامنٹ: پلیئرز، میچ آفیشلز کے معاوضوں کی تصدیق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  پی سی بی کے مطابق انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میچ فیس دی جائے گی۔

یہ مقابلے وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے دائرہ اختیار میں کل سے شروع ہونگے۔ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے میچ 24 جولائی کو شروع ہوں گے جبکہ نادرن فیز کے میچز 27 جولائی کو شروع ہوں گے جبکہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ان مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اگلے مرحلے تک رسائی کا موقع دیا جائے گا، کھلاڑی روزانہ الاؤنس کے ساتھ ساتھ 5000 روپے میچ فیس بھی وصول کریں گے۔

ایک بہتر ، محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے ، تمام سفر کا انتظام پی سی بی کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں کو پی سی بی کے پینل پر موجود ہوٹلز میں رہائش دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.