Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کرکٹ کا برا حال ہو چکا، بورڈ کو احساس نہیں : عاقب جاوید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا برا حال ہو چکا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہ احساس ہو رہا ہے اور نہ اس کی آنکھیں کھل رہی ہیں، ٹیم ہارے گی تو سوال کوچز سے ہوگا اور تنقید بھی انہی پر ہوگی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ مینجمنٹ نے 2 برس قبل ایک چلتے ہوئے سسٹم کو روکا جس طریقہ کو روکا گیا تھا اس کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر کام نہیں ہو رہا ، اکیڈمیز لگانے کا رحجان ختم ہو گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی تکنیک پر کہاں کام ہو رہا ہے، پاکستان کے پاس بیٹسمین ہے ہی کوئی نہیں، سیم اور باؤنس میں تکنیک ایکسپوز ہو جاتی ہے ، ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بنانے کیلئے انہوں نے کیا کیا ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے اب تک ڈیلیو ر کیا کیا ہے حالانکہ قومی ٹیم کے کوچ کے پاس تو وقت ہی بہت ہوتا ہے، وہ باؤلرز کی کارکردگی کو کام کر کے بہتر بنا سکتا ہے، بہتر کمپوزیشن بنا سکتا ہے لیکن یہاں باؤلرز کی کمپوزیشن بنائی ہی نہیں گئی بلکہ خراب کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.