Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان نے افغانستان مسئلے پر خصوصی کانفرنس کا اعلان کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :  پاکستان نے افغانستان مسئلے پر خصوصی کانفرنس کا اعلان کر دیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان افغانستان مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور سابق صدر افغانستان حامد کرزئی میں رابطہ ہوا، مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امید ہے کانفرنس سے افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی امید جاگے گی، کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائینگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.