Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک مارکیٹ میں 421پوائنٹس کی تیزی ،99ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر ) حصص کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح 15 سے کم کر کے ساڑھے 12فیصد کیے جانے کے اسٹاک مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہوئے اورکاروباری ہفتے کے پہلے روز شیئرز مارکیٹ میں کاروبار حصص زبردست تیزی کی جانب مائل رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 48300 سے بڑھ کر 48700 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر جاپہنچا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 99ارب روپے سے زائدکا منافع ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیرکوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورسرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے پٹرولیم ،ٹیلی کام ،اسٹیل اور توانائی کے شعبوں میں کھل کر سرمایہ کاری کی جس کی بدولت انڈیکس4بالائی حد عبور کر گیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 421 پوائنٹس کے اضافے سے 48726 پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 168 پوائنٹس کے اضافے سے 19647پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 32715 پوائنٹس سے بڑھ کر 33103پوائنٹس پر جاپہنچا، سرمایہ بڑھ کر 84کھرب57ارب روپے ہوگیا ،مجموعی طور پر 413کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 238کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،161میں کمی اور 14 میں استحکام رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.