Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی سی بی منانے میں کامیاب، عامر نے واپسی کا عندیہ دیدیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( سپورٹس ڈیسک )  پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو منانے میں کامیاب ہوگیا ،جس کے بعد عامر نے قومی سلیکشن کے لئے دستیابی ظاہر کردی ہے ۔ محمد عامر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وسیم خان میرے گھر آئے میرے تمام تحفظات سنے ، یہ ملاقات پی ایس ایل سیکنڈ لیگ سے پہلے لاہور میں میرے گھر پر ہوئی تھی۔محمد عامر نے بتایا کہ وسیم خان نے تمام خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، پہلی بار ہوا کہ بورڈ نے کھلاڑی کے مسائل سننے میں سنجیدگی دکھائی ، گھر آئے مہمان کی عزت کرنا میرا فرض ہے ، خود سے زیادہ ہمیشہ پاکستان کا سوچتا ہوں۔ محمد عامر نے کہا کہ مسائل حل ہونگے تو میں بھی پاکستان کیلئے دستیاب ہوں، میں باربار اس پر بات کروں گا تو لوگ کہیں گے کہ یہ جان بوجھ کر ایسا کررہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.