Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

محکمہ موسمیات نے لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : محکمہ موسمیات نے لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پشاور، سوات، مردان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا، سبی میں درجہ حرارت 49 تک جانے کی توقع ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، پنجاب میں جھنگ، پیر محل، گوجرہ اور شورکوٹ میں صبح کے وقت آسمان پر بادل چھائے اور خوب برسے، اسلام آباد میں بھی بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.