Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کے 34 میں سے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہوں گے : الیکشن کمشنر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد کا کہنا ہے کہ صوبے کے 34 میں سے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہوں گے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔

کوئٹہ میں الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے آج سے 18 اپریل تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کئے جا سکیں گے۔ 20 سے 22 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 2 مئی کو امیدوار دستبردار ہو سکیں گے، بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے واضح ہدایات دی ہیں، تمام 32 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کےفرائض سرانجام دیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی حمتی فہرست سات مئی کو آویزاں ہوگی۔

فیاض حسین مراد نے بتایا کہ صوبے کے 32 اضلاع میں 838 یونین کونسلز ہیں جبکہ دیہی وارڈز کی تعداد 5345 ہے۔ حلقہ بندیوں سے متعلق چند اعتراضات سامنے آئے تھے جنہیں دور کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.