Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 100 فیصد شیئرز خریدنے کی پیش کش کردی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کیلیفورنیا : امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 100 فیصد شیئرز خریدنے کی پیش کش کردی۔ وہ چند روز قبل ٹوئٹر کے 7 کروڑ 3 لاکھ حصص خرید کر سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن چکے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے رپورٹ کیا، کہ اسٹاک ایکسچینج میں فائل کئے گئے نوٹس کے مطابق ایلون مسک نے 54 اعشاریہ 20 ڈالر فی شیئر آفر دی ہے، جو کہ رواں سال جنوری 28 کی فی شیئر کلوزنگ قیمت سے 54 فیصد زیادہ ہے۔

ادھر ٹوئٹر انتظامیہ نے بھی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کمپنی خریدنے کی پیش کش کی تصدیق کردی ہے۔ ان کی پیش کش میں کمپنی کی کل مالیت41 بلین ڈالرلگائی گئی ہے.سوشل میڈیا کمپنی کے مطابق ٹوئٹر بورڈ ٹیسلا چیف کی جانب سے پیش کش کی جانچ کرے گا۔

ٹوئٹر کی جانب سے جمعرات کو جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز اس تجویز کا جائزہ لیں تاکہ ٹوئٹر اور اس کے اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد کے مطابق لائحہ عمل کا تعین کیا جاسکے‘۔

دوسری جانب رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر سعودی ارب پتی الولید بن طلال نے ایلون مسک کی جانب سے کمپنی ٹیک اوور کرنے کی پیشکش کی مخالفت بھی کر دی ہے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر کے سب سے زیادہ شیئرز رکھنے والے ایلون مسک نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل نہ ہونے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔
ایلون مسک ٹوئٹر پر آزادانہ روابط و گفتگو کی صلاحیت پر سوال اٹھا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ایلون مسک کے ٹوئٹر پر 80 ملین (8 کروڑ) فالوورز ہیں۔

مسک نے 14 مارچ کو ٹوئٹر کے حصص خریدے تھے جبکہ وہ ٹوئٹر کے مقابلے میں ایک حریف سوشل میڈیا نیٹ ورک کے امکان کا بھی اظہار کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.