Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب : گورنر عمر سرفراز سے مونس الہیٰ کی ملاقات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر حکومتی اتحاد نے مشاورت میں انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ سے رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نے ملاقات کی۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ گورنر عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویز الہیٰ کو مکمل سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایک بار پھر بھرپور طاقت بن کر ابھرے گی۔ گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اداروں پہ حملہ آور ہونے کے تاریخی حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، وفاق میں حکومتی اتحاد میں ابھی سے جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہو گئی۔

مونس الہی کا کہنا تھا کہ پرویز الہی نے اپنے وزارت اعلی کے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے، پرویز الہی کا بطور وزیر اعلی پنجاب انتخاب شرافت تحمل، وضع داری اور گڈگورننس کی بنیاد بنے گا، وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے حکمت عملی تیار ہے، کل پنجاب کے ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.