Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملکی زر مبادلہ میں 2.54 ارب ڈالر کا اضافہ، ذخائر 23 بلین ڈالر سے متجاوز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 23.22 ارب ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2اپریل سے 9 اپریل کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.54 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق اس وقت ملک مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر ہیں جن میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 10 کروڑ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ ڈالر ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 2 سے 9 اپریل کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 2.57 ارب ڈالر اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.83کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.