Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تحریک لبیک پر پابندی سے متعلق سمری تیار، وزیراعظم نے منظوری دیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر پابندی سے متعلق سمری تیار کر لی ہے، اس سمری کے مسودے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دیدی ہے۔

وفاقی کابینہ سرکلر سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی منظوری دے گی۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ اہم فیصلہ کر لیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی کے معاملے پر تمام لوگ آن بورڈ ہیں۔ یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا کیونکہ یہ لوگ دھرنے کی سیاست سے پیچھے نہیں آنا چاہتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے کہنے پر تحریک لبیک پر پابندی کا معاملہ وفاقی کابینہ میں بھیج دیا ہے، کل یا پرسوں پابندی لگ جائے گی۔ کابینہ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی موجود ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی تحریک لبیک کے ساتھ نہیں تھا، میری کبھی خادم رضوی سے بھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی، مسلم لیگ کو اسمبلی میں ترامیم سے میں نے روکا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کے 2 اہلکار شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ پولیس کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دیں۔ جی ٹی روڈ، فیض آباد، موٹر ویز کلیئر ہے تاہم کراچی کے ایک دو علاقوں میں مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر نامناسب مطالبہ کیا گیا۔ ہم نے معاملات بہتر کرنے کی بہت کوشش کی لیکن تحریک لبیک باز آنے کو تیار نہیں، اس لئے سب نے پابندی کے معاملے پر اتفاق کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.