Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 31 فیصد اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: ہیوی وہیکلز کی فروخت میں معمولی کمی کے علاوہ پورے آٹو سیکٹر نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مستحکم نمو حاصل کی جبکہ کار کی فروخت میں 31.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مالی سال 2021 کے پہلے 9 ماہ میں جیپس کی فروخت میں 157.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد چھوٹی کمرشل گاڑیاں / پک اپ میں 41.4 فیصد، ٹریکٹر 57.2 فیصد اور دو یا تین پہیوں والی سواری کی فروخت میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے مارچ 2021 کے دوران اپنی دو پہیوں والی سواری کی اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار اور فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا جہاں اکتوبر 2020 کے دوران حاصل کیے گئے ایک لاکھ 16 ہزار 24 یونٹس کی پیداوار اور ایک لاکھ 16 ہزار یونٹس کے فروخت کے مقابلے میں مارچ 2021 کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار 442 پیداوار اور ایک لاکھ 25 ہزار 30 یونٹس فروخت کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.