Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اب امریکا کی طویل جنگ کو ختم کرنے کا وقت ہے، جوبائیڈن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وائٹ ہائوس میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم امریکا کی طویل ترین جنگ کو ختم کردیں۔ تاہم افغانستان سے اپنی تمام تر فوجوں کو واپس بلانے کے بعد بھی افغانستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔ تاہم یہ سپورٹ’ فوجی‘ نہیں ہوگی۔

امریکی صدر نے یہ تقریر وائٹ ہاؤس کے اسی کمرے سے کی ہے جہاں سے 2001 میں افغانستان پر فضائی حملوں کا آغاز کیا گیا تھا۔ جو بائیڈن اس جنگ کے جاری رہتے ہوئے منتخب ہونے والے چوتھے صدر ہیں۔ یہ بھی محض اتفاق ہی ہے کہ صدر بائیڈن نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کی تاریخ 11 ستمبر رکھی ہے اور ٹھیک 20 سال پہلے اسی تاریخ کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو تباہ کیا گیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق نیٹو افغان مشن کی 9 ہزار 600 افواج میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم از کم ڈھائی ہزار ہے، تاہم امریکی ذرایع ابلاغ اس تعداد کو 3500 کے قریب بتاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.