Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں قلیل مدتی ویزا سکیورٹی کلیئرنس سے مستثنیٰ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : وزارت داخلہ نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کر دیں، قلیل مدتی ویزا کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنی دیا گیا، 30 روز کا میڈیکل اور تین ماہ کا ورک ویزا 48 گھنٹے میں ملےگا۔

پالیسی کے حوالہ سے اہم دستاویز حاصل کرلیں۔ ایک سال کا میڈیکل ویزا 30 روز میں مگر  سیکیورٹی کلیئرنس، متعلقہ ہسپتال کے لیٹر سے مشروط ہوگا۔ غیر ملکیوں کو 30 ماہ تک کا میڈیکل ویزا 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق معاہدہ، ملازمت، سی وی، کمپنی، لیٹر، پروفائل اور ایس ای سی پی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔ تین ماہ کیلئے ورک ویزے میں 2 سال تک کی توسیع ہو سکے گی، طویل مدتی ورک ویزا کیلئے سیکورٹی کلیئرنس، سرمایہ کاری بورڈ کا لیٹر لازمی ہو گا۔ حصول تعلیم کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو 2 سال کا ویز جاری کیا جائے گا۔ سٹڈی ویزہ کے لئے سیکورٹی اداروں کی کلیئرنس اور این او سی لازمی پیش کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.