Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کیش لیس اکانومی پالیسی سے آمدن بڑھائی جائے ، خواجہ حبیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  :  پاک ایران فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس ریفارمز کی ضرورت ہے ،کیش لیس اکانومی کی پالیسی اپنا کر ٹیکس آمدن میں ہدف سے زیادہ اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے بعد کیا۔خواجہ حبیب نے کہا کہ پنجاب کا پی آئی ٹی بی جیسا ڈپارٹمنٹ پوری دنیا میں آن لائن آئی ٹی سروسز فراہم کر رہا ہے ، اس کی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے تمام بینکوں اور موبائل اکاؤنٹس کو ملا کر یونیفائڈ انٹرفیس سسٹم کے تحت جوڑا جائے اور کیش لیس معیشت کو فروغ دیا جائے ،اس سے نہ صرف عوامی ڈیٹا حکومت کے پاس جمع ہو سکے گا بلکہ ود ہولڈنگ ایجنٹس کا بھی خاتمہ ہو جائے گا اور ٹیکس چوری کے معاملات بھی قابو میں آ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا فوکس بجلی وگیس پر ٹیکس بڑھانے پر ہے لیکن ٹیکس ریفارمز پر کوئی توجہ نہیں ہے ،پاکستانی عوام سوئی سے لے کر جہاز کی خریداری تک ہر چیز پر ٹیکس ادا کرتے ہیں پھر بھی حکومت ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ، اس وقت جن پالیسیز پر حکومت کام کر رہی ہے مستقبل میں ان سے لگ بھگ ٹیکس ہدف حاصل کرنا شاید ممکن ہو لیکن ٹیکس اکٹھا کرنے اور اسے سرکاری خزانے میں بحفاظت جمع کروانے کیلئے ایک شفاف نظام بنانا ہو گا جیسے اس وقت چین اور دیگر ہمسایہ ممالک میں چل رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات بڑھنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پھر سے سر اٹھانے لگ گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.