Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

متبادل توانائی کے ذرائع بروئے کار لائے جائیں ،افتخار ملک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرا چی ( بزنس رپورٹر) سارک چیمبر کے صدر اور یوبی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک نے بجلی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ معیشت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے ، متبادل توانائی کے ذرائع بروئے کار لانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں حکومت مثبت کوششیں کرے تاکہ ملکی توانائی کی ضروریات پوری ہوسکیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیے جانے سے نئی صنعتوں کا قیام تو درکنار پہلے سے چلتی صنعتوں کا بھی پہیہ جام ہوسکتا ہے ،ملکی معیشت کو پہلے ہی بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور ایسے میں حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں1.95روپے فی یونٹ مزید اضافہ کرنے کا اعلان انتہائی تشویش کا باعث ہے ۔ سارک چیمبر کے صدر نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت پہلے ہی مسائل پیدا کررہی ہے اور اس کے منفی اثرات برآمدات پر بھی مرتب ہونگے ،ملکی صنعت وتجارت کے شعبہ کو مضبوط بنانے کیلئے توانائی کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.