Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سپن باؤلرز کیخلاف قومی کھلاڑیوں کی دشواری پر مصباح الحق کو تشویش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس ڈیسک )  سپن باؤلرز کے خلاف قومی کھلاڑیوں کی دشواری نے ہیڈکوچ مصباح الحق کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ ہیڈکوچ نے قومی کھلاڑیوں کی سپنرز کے خلاف خطرے کو بروقت بھانپ لیا۔ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کی فتح کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا کہ سپن کوکھیلنے میں مشکل پیش آرہی ہے اور ورلڈکپ بھارت میں ہے سپن کیخلاف بیٹنگ اچھی کرناہو گی۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کیلئے سیریز جیتنا اچھا تھا ساؤتھ افریقہ ایک اچھی ٹیم ہے ، ٹیم کے مورال کے لئے جیت بہت ضروری تھی اہم بات یہ ہے ہم سیریزجیتے ہیں۔ہیڈکوچ نے کہا کہ نیا کپتان ہے پاکستان نے ٹیسٹ، ٹی20سیریزمیں کامیابی حاصل کی،ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل تھے ، پی ایس ایل کے بعدایک اچھاپول سامنے آئے گا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پچزتوبظاہربیٹنگ ہیں،موسم کی وجہ سے فرق پڑا، خامیاں جہاں ہیں ان کو دور کرنا ہے ، سپن کوکھیلنے میں مشکل پیش آرہی ہے اور ورلڈکپ بھارت میں ہے سپن کیخلاف بیٹنگ اچھی کرناہو گی۔ورلڈ کپ تک خامیوں کو دور کر کے بیٹنگ بہتر کر لیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.