Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میانمار : ہڑتالیں ،مظاہرین پر فائرنگ،ٹینکوں کا گشت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ینگون :  مظاہرین کو خوفزدہ کرنے کیلئے بڑے شہروں میں فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں نے گشت شروع کردیا،کئی علاقوں میں مظاہرین نے ہڑتال کا بھی اعلان کررکھا ہے ،ٹرین ملازمین نے بغاوت کیخلاف ہڑتال کردی جس سے سروس ملک بھر میں معطل ہوکر رہ گئی،شمالی ریاست کاچن میں پاور پلانٹس کے باہر ہونیوالے مظاہرے کے دوران فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کردی ،ادھر امریکی سفارتخانے نے شہریوں سے کہاہے کہ وہ باہر نہ نکلیں،سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ینگون میں بڑے پیمانے پر فوجی نقل وحرکت دیکھی جارہی ہے ،رات گئے میانمار میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ۔حکام کا کہناہے کہ اس فوجی نقل وحرکت کی وجہ گرفتار آنگ سان سوچی کی آج عدالت میں پیشی ہے ۔ٹوکیو میں فوجی بغاوت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.