Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف سیریز کی تصدیق کر دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  پی سی بی نے کرکٹ زمبابوے کو طے شدہ شیڈول کے مطابق اپریل میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی پر مشتمل سیریز کھیلنے کی تصدیق کر دی۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کو آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دورے پر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کووڈ صورتحال اور فلائٹس کی دستیابی سمیت دیگر معاملات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کا دورہ اپریل میں میزبان ٹیم کے جنوبی افریقہ کیخلاف تین آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ میچز کے فوری بعد ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق قومی مینز ٹیم سترہ اپریل کوبلا وائیو روانہ ہوگی تاہم اس سے قبل جنوبی افریقہ کا ٹور متاثر نہیں ہوگا۔ بورڈ حکام کے مطابق ویمنز ٹیم کا دورہ قبل از وقت ختم کرنا پڑا تاہم وہ زمبابوے کرکٹ کے مشکور و ممنون ہیں۔

زمبابوے کرکٹ حکام نے مارچ اپریل میں آئر لینڈ کیخلاف سیریز کے ملتوی ہونے کے بعد پاکستان سے مقابلوں کے طے ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی سیریز سے زمبابوین کرکٹ کو تقویت ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.