Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یہ میں ہوں ، یہ میری ٹیم اور ہم جیت کر پارٹی کر رہے ہیں، حسن کی ویڈیو وائرل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  قومی کرکٹر حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لڑکی کی ویڈیو کے انداز کہا کہ ‘یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پاوری (پارٹی) کر رہے ہیں’۔

ٹیم ٹرافی لے کر بیٹھی ہوئی تھی جس پر فاسٹ باؤلر حسن علی نے سیلفی لیتے ہوئے یہ کہا اس کے بعد ساری ٹیم خوشی سے شور مچاتی ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند طلبا شمالی علاقہ جات میں موجود تھے اور ان میں سے ایک لڑکی انگریزی کے بناؤٹی انداز میں اردو بولتے ہوئے اپنا تعارف کچھ اس طرح کرواتی ہے یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو ری (پارٹی ہورہی) ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.