Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

65 سال اور زائد عمر کے ‏بزرگ شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : ملک بھر میں 65 سال اور زائد عمر کے ‏بزرگ شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، بزرگ شہری رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں، ‏65 سال اور زیادہ عمر کے شہریوں کو ویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 333 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 77 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 64 ہزار 268، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 990، بلوچستان میں 18 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940، اسلام آباد میں 42 ہزار 688 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 487 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 84 لاکھ 66 ہزار 117 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 19 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 25 ہزار 997 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 680 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 333 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 51، سندھ میں 4 ہزار 219، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 995، اسلام آباد میں 486، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 281 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.