Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سینیٹ انتخابات : سندھ سے پی ٹی آئی کے کسی رکن نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اپنے تمام امیدواوں کے ناموں کا اعلان کردینے کے باوجود اتوار تک سندھ سے کسی پی ٹی آئی رکن نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

اتوار کے روز مزید 22 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جس کے بعد اب تک کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی ہے جبکہ پیر کا روز کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن ہے۔

پارٹی کے اندر اختلافات کی رپورٹس کے دوران پی ٹی آئی چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے اپنے ا20 اراکین کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے، سندھ سے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا کو عام نشست جبکہ سیف اللہ ابڑو کو ٹیکنوکریٹ نشست پر ٹکٹ دیا گیا تاہم دونوں نے بھی تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

فیصل واڈا اس وقت کراچی کے حلقے این اے-249 سے رکن قومی اسمبلی ہیں لیکن جولائی 2018 میں ہوئے عام انتخابات میں حصہ لیتے وقت دوہری شہریت چھپانے پر ان کے خلاف نااہلی کا کیس الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے۔

گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کی سماعت سے غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بار بار سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کرنے پر انہیں 50 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا تھا۔

کمیشن نے آئندہ سماعت 24 فروری کو مقرر کی تھی جس میں فیصل واڈا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.