Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کامیاب بحری مشقیں علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا مظہر ہیں ، جنرل ندیم رضا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کے چیئرمین جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاک بحریہ کی کثیر الجہتی بحری مشقیں امن 2021 کا ساتواں ایڈیشن’دہشت گردی اور جرائم کے خلاف عزم، مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافے، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

11سے 16 فروری تک جاری رہنے والی کثیر الجہتی بحری مشقوں میں امریکا، چین، روس اور ترکی سمیت 45 ممالک کی بحریہ نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ جنرل رضا آج میری ٹائم انسداد دہشت گردی مظاہرے کے انعقاد کے دوران موجود تھے جو میری ٹائم ڈرل کا حصہ تھا۔

متعدد ٹوئٹس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنرل رضا نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کثیر الجہتی مشقیں بہترین انداز میں منعقد کرنے پر پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

سی جے سی ایس سی جنرل ندیم رضا کے مطابق امن 2021 علاقائی تعاون اور استحکام، باہمی تعاون اور بحری سطح پر دہشت گردی اور جرائم کے خلاف متحدہ عزم کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشق کے ذریعے ‘پرامن اور مشترکہ عالمی تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کر رہا ہے’۔

اس موقع پر مختلف ممالک سے آنے والی بحریہ کے بینڈ ڈسپلے کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.