Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سائنس فکشن جیسی اڑن کار کی دبئی میں آزمائشی پرواز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن :   سائنس فکشن جیسی اس کار کو دیکھ کر آپ کچھ بھی کہیں لیکن یہ بیٹ مین کی گاڑی لگتی ہے اور اپنے جدید ڈیزائن کی بنیاد پر رن وے کے بغیر سیدھا اوپر اٹھنے والی کار ہے جس کی کامیاب آزمائش دبئی میں کی گئی ہے۔ برطانوی کمپنی بیل ویدر نے اسے بنایا ہے اور اس کی نصف جسامت ماڈل نے ٹیسٹ فلائٹ میں متوقع نتائج دکھائےہیں۔ اسے وولر ای وی ٹی او ایل کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین اسے ہائپر کار قرار دے رہے ہیں۔ نصف جسامت پر اڑنے کے باوجود اس نے سائنس دانوں اور انجینئروں کا دل خوش کر دیا ہے۔

نظری طور پر یہ 135 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے لگ بھگ 3 ہزار فٹ کی بلندی پر جا سکتی ہے۔ ماحول دوست، برق رفتار اور بے آواز وولر کار مکمل طور پر برقی توانائی سے چلتی اور پرواز کرتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.